رحیم یارخان : باغ کے محافظ کا بچے پر بے رحمانہ تشدد، ملزم گرفتار
باغ سے چوری آم توڑنامہنگاپڑگیا‘ باغ کے محافظ کارنگے ہاتھوں پکڑے جانیوالے بچے پر بے رحمانہ تشدد‘مکوں تھپڑوں کی بارش تشددسے معصوم بچے کی چیخ وپکار‘ ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا معصوم بچے پر بے رحمانہ تشدد کرنے والے باغ کے محافظ کوفوری طورپرگرفتارکرنے کے احکامات‘ نواحی بستی منظورآباد کے رہائشی نوعمربچے اسی علاقہ میں آم کے باغ میں آم توڑرہے تھے کہ محافظ محمدصدیق کے آجانے پر ایک بچہ پکڑاگیاجسے محافظ محمدصدیق نے رحمانہ تشدد کرتے ہوئے مکوں تھپڑوں سے نشانہ بنایا‘ معصوم بچے کی چیخ وپکارسن کراہل علاقہ کی بڑی تعداد کے منت سماجت پر بچے کی محمدصدیق سے جان چھٹی.
تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے معصوم بچے کے تشدد کے مرتکب ملزم کوفوری طورپرگرفتارکرنے کے احکامات جاری کیئے اورکہاکہ بچوں پرتشدد کرنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی ہدایت پرپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محافظ محمدصدیق کوگرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعداس کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
Leave A Comment