رحیم یارخان : کچہ کے انتہائی مطلوب اندھڑ گینگ کے سرغنہ تنویرعرف ددو اندھڑ اور بدنام زمانہ ڈاکو ظفری جھبیل سرنڈر
کچہ کے انتہائی مطلوب اندھڑ گینگ کے سرغنہ تنویرعرف ددو اندھڑ اور بدنام زمانہ ڈاکو ظفری جھبیل سرنڈر ہو گئے، تنویر اندھڑ کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے جبکہ ظفری جھبیل کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر تھی، کچہ میں کوئی ایکٹو ڈاکو ہے نہ ڈکیت گینگ سرنڈر ڈاکوؤں کی کل تعداد 229 ہو گئی۔
ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے کچہ آپریشن میں ملٹری انٹیلیجنس اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں سب سے بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کچہ کے انتہائی مطلوب ڈکیت اور اندھڑگینگ کے سرغنہ تنویرعرف ددو اندھڑ جس کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے اور بدنام زمانہ ڈاکو ظفری جھبیل جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی دونوں سرنڈر ہو گئے ہیں ان کے سرنڈر ہونے کے بعد کوئی ایکٹو ڈاکو یا ڈکیت گینگ کچہ میں موجود نہیں ہے کچہ سو فیصد ڈاکوؤں سے صاف کیا جا چکا ہے، کچہ آپریشن کے دوران سرنڈر ہونے والے ڈاکوؤں خی تعداد 229 ہو چکی ہے ، سرنڈر ڈاکوؤں سے مساوی اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔
Leave A Comment