رحیم یارخان کچہ آپریشن : پولیس اور انٹیلیجنس بیورو کی مشترکہ کارروائی
پولیس اور انٹیلیجنس بیورو کی بڑی مشترکہ کارروائی کے دوران اندھڑ گینگ کے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو یوسف بکھرانی نے سرنڈر کر دیا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جاری کچہ آپریشن میں اب تک 69ڈاکو ہلاک، 97زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 227 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔ سرنڈر کرنے والے ملزمان قانون کے مطابق اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ کچہ کے آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرنڈر تک بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔
Leave A Comment