تازہ ترین

 تھانہ صدر کی حدود میں انتہائی آفسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر بااثر افراد نے 35 سالہ خاتون کی زبردستی ناک کاٹ دی متاثر خاتون نصرت بی بی کا کہنا ہے کہ واقعے کی پولیس کو درخواست دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی بااثر ملزمان کیخلاف تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پولیس احکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ۔ دوسری جانب تھانہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement