رحیم یار خان :گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اوروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 4خواتین سمیت6افراد کااقدام خودکشی
گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اوروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ 4خواتین سمیت6افراد کااقدام خودکشی‘طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ شیخ واہن کے رہائشی19سالہ شہزاد‘ چک56 کی رہائشی23سالہ نازیہ بی بی‘ ظاہرپیرکے رہائشی19سالہ حضور بخش ڈہرکی سندھ کی رہائشی35سالہ صغری بی بی سکول بازارکی رہائشی18سالہ اسماء بی بی ا ورسنجر پور 56سالہ رخسانہ کواقدام خودکشی کرنے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا‘ان افراد نے گھریلوجھگڑوں‘ مالی پریشانیوں اور والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر زند گی کاخاتمہ کرنے کیلئے اقدام خودکشی کیا‘ جنہیں حالت غیرہوجانے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
Leave A Comment