رحیم یار خان : ممبر پنجاب اسمبلی کے بھا نجے کو گن پوائنٹ پرلوٹ لیا گیا
تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرممبرپنجاب اسمبلی کے بھانجے سے موٹرسائیکل‘ موبائل فون نقدی چھین لی‘ باآسانی فرار‘ پولیس ناکہ بندی کے باوجودگرفتارکرنے میں ناکام رہی‘ممبرپنجاب اسمبلی ممتازعلی چانگ کابھانجا محمدعلی چانگ اپنی موٹرسائیکل پرچوک ماہی سے واپس اپنے گھرجارہاتھا کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پرروک کراس کے پاس موجود ڈیڑھ لاکھ سے زائدمالیت کاموٹرسائیکل‘50ہزارروپے مالیت کاموبائل فون اور15ہزارروپے کی نقدی چھین لی اورباآسانی موقع سے فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی تاہم فرارہونے والے ڈاکوؤں کوگرفتارکرنے میں ناکام رہی۔
Leave A Comment