تازہ ترین

روٹھ کرمیکے بیٹھی بیوی کو گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے والے شوہرنے خود کوفائرمارکرخودکشی کرلی‘سسر زخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے دونوں کی نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں‘ موضع دودھانائچ کی رہائشی 40سالہ ساجدہ بی بی جس کی شادی چند سال قبل احمدپورشرقیہ کے رہائشی اصغرسے ہوئی تھی جو اپنے شوہرکے ہمراہ احمد پورشرقیہ میں رہائش پذیرتھی کچھ عرصہ قبل گھریلوناچاقی پرساجدہ روٹھ کراپنے میکے موضع دودھانائچ آکروالد کے ہمراہ رہائش پذیرہوگئی گزشتہ روز شوہراصغر بیوی کومنانے کیلئے سسرال آیاتاہم بیوی ساجدہ کے واپس جانے سے انکارکرنے پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے بیوی ساجدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا اسی دوران گھرمیں موجود سسرمحمدحسین نے بیٹی کوبچانے کی کوشش کی جو داماد کی فائرنگ کی زدمیں آکرزخمی ہوگیا‘جبکہ داماد آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوکر گرفتاری سے بچنے کیلئے فصل کماد میں چھپ گیا اور خود کوفائرمارکرخودکشی کرلی‘ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتولہ ساجدہ اورقاتل شوہر اصغرکی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی‘ جبکہ فائرنگ کی زدمیں زخمی ہونے والے سسر محمدحسین کوبھی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

Leave A Comment

Advertisement