تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)قائد کی گرفتاری کے تین سال مکمل ہونے پرضلع بھرمیں ممبران اسمبلی کی موجودگی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف بڑا احتجاج کرنے میں ناکام رہی’ چند ایک مقامات پر مٹھی بھرکارکنوں کااحتجاج’ ضلعی جنرل سیکرٹری سمیت 8کارکنان گرفتار’زیادہ تر روپوش’بانی تحریک انصاف کی قید کے تین سال مکمل ہونے پرضلعی جنرل سیکرٹری منظوراحمدوڑائچ کی قیادت میں احاطہ عدالت میں احتجاج کرنے پر پولیس نے ضلعی جنرل سیکرٹری منظوراحمد وڑائچ ایڈووکیٹ کوگرفتارکرلیا جبکہ ممبران اسمبلی کی ضلع میں موجودگی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف بڑا احتجاج کرنے میں ناکام رہی جبکہ پولیس نے احتجاج کے پیش نظرضلع بھرسے ضلعی جنرل سیکرٹری سمیت8کارکنوں کو گرفتارکرلیا’ بعدازاں وکلاء نے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف چوہدری منظوراحمد وڑائچ کی گرفتاری کے خلاف بارروم کے باہراحتجاج کرتے ہوئے رہائی کامطالبہ کیا’ ضلع بھرسے حراست میں لیئے جانے والے کارکنوں میں فتح پورکمال سے قدیرشاہ’ محمدآصف’ ڈیرہ شمس سے منوراجمل’ محمدپورسے نعمان’ پل 37ہزارسے عقیل خان’ چک72این پی سے ماجد علی’ پیپلزکالونی سے علی حیدر کوحراست میں لیکر کارروائی شروع کردی جبکہ ضلعی صدر ٹکٹ ہولڈر اورکارکنوں کی بڑی تعداد روپوش رہی۔

Leave A Comment

Advertisement