رحیم یار خان : شہریوں کی ایک کثیر تعداد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے گریزاں ھے ، محمد ساجد
رحیم یار خان ( آن لائن )شہریوں کی ایک کثیر تعداد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے سے گریزاں ھے۔ اور بہت سے شہری کار/موٹر سائیکلز کو بغیر لائسنس کے ڈرائیو کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی/ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یار خان محمد ساجد نے نجی ائیرلائن (یونی پبلک ائیر ٹریول ایجنسی) کے دفتر میں کیا۔جو ڈی ایس پی(ر) ایاز خان لغاری کی دعوت پر تشریف لائے۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ رانا محمود علی، سابق ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر رحیم یارخان،ایاز خان لغاری، چاچڑاں شریف کے معروف زمیندار و ایگزیکٹو ممبر چیمبر آ ف کامرس جام پرنس فہد،مینیجنگ ڈائریکٹر یونی پبلک ائیر ٹریول،عرفان احمد ودیگر ملازمین دفتر موجود تھے۔ اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک شاھد عمران سنگھیڑہ نے بتایا کہ سٹی ایریا میں بہت سے شہری ھیلمٹ ھو نے کے باجود بھی اسکا صحیح استعمال نہیں کر تے۔جبکہ کم عمر بچوں کے موٹر سائیکل چلانے کی وجہ سے آئے دن حادثے ھوتے ھیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔بغیر لائسنس گاڑی/ موثر سائیکل نہ چلائیں اور والدین کم بچوں کو گاڑی /موٹر سائیکل ھرگز نہ چلانے دیں۔تاکہ حادثات رونما نہ ھوں۔
Leave A Comment