تازہ ترین

بارش میں مکان کی چھت گر  گئی . ملبے تلے دب کر 26 سالہ خاتون جاں بحق . 6 ماہ کا شیر خوار بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا.اڈا کلاسن حمید نزد قلعہ سدا سنگھ  بارش کے باعث اظہر نامی محنت کش کے گھر کے کمرے کی اچانک چھت گر گئی،  جس کے نتیجے میں چھت کے ملبے تلے دب کر 26 سالہ خاتون نادیہ ہیڈ انجری کے باعث موقع پر جاں بحق ہو گئی، جب  کہ اس کا 6 ماہ کا شیر خوار بیٹا انس علی معجزانہ طور پرمحفوظ رہا، جسے معمولی چوثیں آئیں .

محنت کش نے مکان کی چھت بانسوں اور گاڈر سے تیار کر رکھی تھی.  حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.اور  مقامی لگوں سے مل کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ملبے تلے دبے ماں بیٹے کو باہر نکالا. ریسکیو اہلکاروں نے  بچے کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی، جبکہ  نعش کو ضروری کارروائی کرنے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،

Leave A Comment

Advertisement