رحیم یارخان : پولیس اہلکار کا ساتھی سمیت سیف سٹی لیڈی کمیونیکشن آفیسرکیساتھ نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے کی کوشش‘ مقدمہ درج
رحیم یارخان(ان لائن )شراب کے نشے میں دھت پولیس اہلکار کا ساتھی سمیت سیف سٹی لیڈی کمیونیکشن آفیسرکیساتھ نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے کی کوشش‘ منیجر سیف سٹی اتھارٹی کی شکایت پر پولیس نے شرابی کانسٹیبل اورساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سیف سٹی اتھارٹی منیجر مبین ارشد نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ گذشتہ روز وہ دفتر سیف سٹی موجود تھا کہ دفتر میں تعینات سیف سٹی کمیونیکشن لیڈی آفیسر ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد رکشہ پر سوار ہوکر گھرجارہی تھی کہ اسی دوران پولیس یونیفارم میں ملبوس کانسٹیبل ڈرائیور شہباز رکشہ میں سوار ہوگیا اور لیڈی کمیونیکشن آفیسر کے ساتھ نازیبات حرکات کرتے ہوئے ہراساں کیا۔اسی دوران پولیس لائن میں تعینات درجہ چہارم ملازم شہبازمسیح بھی ہراسمنٹ میں شامل ہوگیا تاہم انہیں دیکھ کر ملزم کانسٹیبل شہباز اور ملزم شہباز مسیح جوکہ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت تھے‘ غل غپاڑہ کرتے ہوئے پولیس لائن کے اندر چلے گئے۔
پولیس نے منیجر سیف سٹی اتھارٹی محمدمبین ارشد کی مدعیت میں کانسٹیبل اور پولیس لائن درجہ چہارم کے ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی تاہم 24گھنٹے گذر جانے کے باوجود دونوں کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی ہے۔
Leave A Comment