اوکاڑہ : مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں نوجوان قتل، بیوی اور اس کے دو بھائی زیر حراست
تھانہ طیب سعید شہید کے علاقہ 39 تھری آر میں مبینہ ناجائز تعلقات کے شبہ پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول شاہد کے اپنی سالی کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے، جبکہ موبائل فون میں نازیبا تصاویر سامنے آنے پر مقتول کی بیوی نے اپنے بھائیوں ندیم اور وسیم کو آگاہ کیا۔ جس پر دونوں بھائیوں نےمشتعل ہو کر مبینہ طور پر اپنے بہنوئی شاہد کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے مقتول کی بیوی اور اس کے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات جاری ہیں
Leave A Comment