تازہ ترین

 محکمہ سول ڈیفنس کا آتش بازی کا سامان بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ غیر قانونی طور پر آتشبازی کا سامان تیار کیا جارہا تھا . فیکٹری سیل .سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم کا کوہلہ لشاریاں میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ. کوئی اجازت نامہ اور حفاظتی انتظامات نہ تھے. ملزمان چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہو گئے. بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان اور پٹاخے  پائے جانے پر چھاپہ مار ٹیم نے  فیکٹری کو سیل کرکے مالک کے خلاف استغاثہ متعلقہ پولیس کو بھجوا دیا . پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے. سول ڈیفینس چیف انسٹرکٹر کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے برخلاف آتشبازی کا سامان بنانے والوں کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave A Comment

Advertisement