اوکاڑہ : فیصل آباد روڈ اوکاڑہ مسافر بس کی وین کو ٹکر. ایک خاتون جاں بحق 2 خواتین شدید زخمی
فیصل آباد روڈ اوکاڑہ مسافر بس کی وین کو ٹکر. ایک خاتون جاں بحق 2 خواتین شدید زخمی.نعش اور زخمی ہسپتال منتقل . ریسکیو زرائع کے مطابق فیصل آباد روڈ خان کالونی سٹاپ پرایک تیز رفتار مسافر بس نے وین کو پیچھے سے ٹکر ماردی، حادثہ کے نتیجہ میں وین میں بیٹھی ایک 40 سالہ خاتون یاسمین سکنہ حجرہ شاہ مقیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 خواتین 45 سالہ صدف اور 40 سالہ نواب بی بی . زخمی ہو گئیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے نعش اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا
Leave A Comment