اوکاڑہ : اوگرا قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں، 6 پٹرول پمپ سیل، مقدمات درج
سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی اوگرا قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں، 6 پٹرول پمپ سیل، مقدمات درج، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، تحصیل اوکاڑا اور رینالہ خورد میں متعدد پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران "کے" فارم (K-Form) کی عدم فراہمی پر کاروائی کی گئی جو کہ پٹرولیم اسٹوریج اور فروخت کے لیے لازمی ہے انہوں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 6 پٹرول پمپس کو سیل کرتے ہوئے متعلقہ تھانوں میں مقدمات کا اندراج کروا دیا، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے چلائی جانے والے پٹرول پمپس کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے مکمل خاتمے تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، دریں اثنا سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی غیر قانونی پٹرول ایجنسی اور متعدد آٹو سٹورز کے خلاف اگ بجھانے کی نامکمل انتظامات پر مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے