تازہ ترین

 پولیس حراست سے ملزم ہتھکڑی سمیت فرار زرائع کے مطابق اوکاڑہ عدالت پیشی کے دوران چوری کا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔ ملزم ظفر اقبال کو ڈسٹرکٹ جیل سے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا جہاں وہ موقع پا کر ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا۔ جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں .پولیس کے مطابق ملزم تھانہ شاہبھور میں درج چوری کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھا اور 36/4L کا رہائشی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں، جبکہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement