اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ , ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جو منشیات اور دھوکہ دہی کے 5مقدمات ملوث پایا گیا. 2 ڈاکو ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پکار 15 پر موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع موصول ہوتے ہی . ایس ایچ او سٹی دیپالپور اور انکی ٹیم نے فوری رسپانڈ کیا. پولیس کے تعاقب کرنے پر رتہ کھنہ روڈ پر دونوں ڈاکو موٹر سائیکل سے اچانک گر گئے.اور گرفتاری کے ڈر سے پولیس پر فائرنگ کرنے لگے. پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.جس کے قبضہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا . گرفتار ڈاکو منشیات اور دھوکہ دہی کے 5 مقدمات میں ملوث پایا گیا. جس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا . اے ایس پی دیپالپور بھی بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچ گئے. فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔