اوکاڑہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سپروائزر 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سپروائزر کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر نمبر 38/26 کے مطابق ملزم نے کام کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں نشان زدہ نوٹ فراہم کیے، جو ملزم نے وصول کیے۔ چھاپہ مار ٹیم نے موقع پر ملزم کو گرفتار کرکے نشان زدہ رقم برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔