اوکاڑہ : ڈی پی او راشد ہدایت کے احکامات پر تقریب تقسیمِ مالِ مسروقہ کا انعقاد
ڈی پی او راشد ہدایت کے احکامات پر تقریب تقسیمِ مالِ مسروقہ کا انعقاد . آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کی تھانہ حویلی لکھا کی کھلی کچہری میں شہریوں کی ریکوری درخواستیں دی گئیں تھیں.آر پی او کی ہدایت پر پولیس نے فوری ایکشن لیا. پولیس تھانہ حویلی لکھا نے مؤثر کارروائی کرتے ہوے ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد مال مسروقہ میں 5 موٹر سائیکلیں اور 50 ہزار روپے نقدی شامل ہے . پولیس تھانہ حویلی لکھا نے قلیل وقت میں چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں. مسروقہ مال اصل مالکان کے حوالے ، شہریوں کا پولیس کی شفاف کارروائی پر اظہارِ تشکر ڈی . پی . او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا