اوکاڑہ : مسروقہ کار برآمد , سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
متعدد کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ کار برآمد جبکہ ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کرائم فائیٹنگ ریجنل آفیسر پٹرولنگ پولیس ساہیوال (ساہیوال) ایس پی کی زیرِ کمانڈ پٹرولنگ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے برسرِ پیکار ہے۔ پٹرولنگ پولیس چوکی سکھ پور سے گشت پارٹی نے دورانِ سنیپ چیکنگ، علاقہ تھانہ سول لائن راولپنڈی (راولپنڈی) سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی سوزوکی ویگنار کار نمبری LEB-15-9290 ریکور کر لی۔ ملزم عامر ولد شوکت علی کے خلاف تھانہ صدر دیپالپور (دیپالپور) میں برآمدگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید بروقت کارروائیوں کے دوران پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 48/3R سے پٹرولنگ پولیس ٹیم نے ای پولیس ایپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی کے مقدمے میں انتہائی مطلوب، ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم عدیل ولد ظفر اقبال کو تحویل میں لے لیا۔