اوکاڑہ: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی سٹاک زیر تحویل
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی سٹاک زیر تحویل، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے مختلف دکانوں پر چھاپے مار کر غیر قانونی سگریٹس کا بھاری سٹاک قبضے میں لے لیا۔ کاروائی کے دوران سمگل شدہ غیر قانونی سگریٹس کا سٹاک قبضہ میں لے لیا گیا، سمگل شدہ سٹاک کو ضبط کر کے متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نے کہا کہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ اور غیر قانونی تمباکو نوشی کی مصنوعات کی فروخت کسی طور بھی جائز نہیں اور اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف سخت چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسے عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا