اوکاڑہ : ریلوے ٹریک عبور کرتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
ریلوے ٹریک عبور کرتے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق . لاری اڈا اوکاڑہ علی رضا ہوٹل کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتا نوجوان ٹرین کی زد میں آجانے کے باعث جاں بحق ہوگیا . نوجوان کی شناخت 35 سالہ محمد نعیم ولد عبد الطیف کے نام سے ہوئی ہے جو شفقت بلاک 27 والا روڈ کا رہائشی بتایا گیا ہے. حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں . ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کرتے ہوے نوجوان کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا.
Leave A Comment