اوکاڑہ : روڈ حادثات, 3 نوجوان جاں بحق. متعدد زخمی
مختلف روڈ حادثات میں 3 نوجوان جاں بحق. 3 شدید زخمی . چوچک روڈ باماں بالا کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نمبری OKM-992 بے قابو ہو کر ایک کار کو پیچھے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 38 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد افضال جاں بحق ہو گیا۔
دوسرا حادثہ شیر گڑھ روڈ مصطفی آباد کے قریب ہوا جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ایک گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک 28 سالہ نوجوان شہباز جاں بحق ہو گیاجب کہ دو افراد 25 سالہ علی احمد اور اس کا باپ 50سالہ احمد حسن شدید زخمی ہوگئے.
تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ لاری اڈا کے قریب ہوا جہاں ہائی ایس وین سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجے میں ایک 35 سالہ شخص جاں بحق اور 20 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا. حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثات پر پہنچ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا
Leave A Comment