تازہ ترین

نواحی علاقے کچہ پکہ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سالوں نے مخبری کے شبہ میں اپنے ہی بہنوئی کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے جو چھ بچوں کا باپ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان طارق اور وارث کو شبہ تھا کہ مقتول نے ان کے بھائی کو سی سی ڈی کے ہاتھوں ہلاک ہونے کے معاملہ میں مخبری کی تھی۔ اسی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد عباس کو قتل کر دیا۔واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے  چھاپے مارے جا رہے ہیں