تازہ ترین

شیر گڑھ میں مبینہ ذہنی مریض باپ نے ڈنڈے کے پے در پے وار کر کے اپنی سگی بیٹی کو قتل کر دیا . محلہ پرائمری سکول شیر گڑھ کے رہائشی مبینہ ذہنی معذور شخص علی دانیال نے نامعلوم وجہ سے ڈنڈے کے وار کر کے اپنی بیٹی چانن بی بی کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے تھوڑی دیر بعد ہی گرفتار کر لیا . پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقامی افراد کے بیانات قلمبند کر لئے۔ پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 134/26 درج کرلیا

Leave A Comment

Advertisement