اوکاڑہ : موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم. موٹر سائیکل سوار 50 سالہ خاتون جاں بحق
موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم. موٹر سائیکل سوار 50 سالہ خاتون جاں بحق.ریسکیو ذرائع کے مطابق قلعہ دیوان سنگھ کے قریب حجرہ روڈ پر ایک نامعلوم رکشہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 50 سالہ خاتون صدیقہ بی بی موٹر سائیکل سے روڈ پر آن گری جو شدید چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہو گئی. نامعلوم رکشہ ڈرائیور رکشہ سمیت موقع سے فرار ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. اور امدادی کاروائیاں شروع کردیں.ضروری کاروائی کے بعد خاتون کی نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی.
Leave A Comment