اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال کا پوسٹمارٹم انچارج 25 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کے پوسٹمارٹم انچارج کاشف مسیح کو مبینہ طور پر 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم نے ایک شہری ذیشان سے جعلی طور پر فریکچر ظاہر کرکے میڈیکل رپورٹ بنوانے کے عوض 25 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے منصوبہ بندی کے تحت چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران پوسٹمارٹم انچارج سے رشوت کی مد میں وصول کی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں تاکہ معاملے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔