تازہ ترین

اوکاڑہ(وحید انصاری) اوکاڑہ بائی پاس پر مسافر وین کا ٹائر برسٹ. وین بےقابو ہو کر الٹ گئی. 8سالہ بچی جاں بحق خواتین سمیت 6 مسافر شدید زخمی .ہسپتال منتقل. ریسکیو زرائع کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس چک نمبر 5/4L کے قریب ایک مسافر وین نمبری SLG.6694 ٹائر برسٹ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 8 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، جبکہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ساؤتھ سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا 

Leave A Comment

Advertisement