تازہ ترین

اوکاڑہ ( وحید انصاری سے ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  اوکاڑہ نے رشوت ستانی کے خلاف دو کامیاب ٹریپ ریڈ کارروائیاں کرتے ہوئے واسا اور میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے دو ملازمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ دفعہ 30 کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے واسا اوکاڑہ کے ملازم مقصود لیاقت کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

 دوسری کارروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے ملازم محمد سلیم شاہ کو بھی مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 15 ہزار روپے برآمد ہونے کا بتایا گیا ہے۔

دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ مزید تفتیش بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement