اوکاڑہ :اینٹی کرپشن کاچھاپہ، جیل وارڈن رشوت لیتے گرفتار
اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل کے وارڈن عرفان علی کو مبینہ طور پر 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔