تازہ ترین

پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ایک سرگرم گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 17 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 21 چیسز اور 19 انجن برآمد کر لیے ہیں، جبکہ موٹر سائیکل چوری کے 57 مقدمات بھی ٹریس کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں نصیر، محمود، شوکت، اشرف اور علی رضا شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کھول کر ان کے پرزے، انجن اور چیسز الگ الگ فروخت کرتے تھے تاکہ موٹر سائیکلوں کی شناخت ختم کی جا سکے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے بچا جا سکے۔ پولیس نےکارروائی کے دوران 17 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 21 چیسز اور 19 انجن برآمد کر لیے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement