اوکاڑہ : نہر میں کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد ڈوب گئے
بصیر پور میں واقع ہیڈ گلشیر راجوال لنک نہر میں کار گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد ڈوب گئے جبکہ 12 سالہ بچہ معجزانہ طور پر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، کار میں 55 سالہ محمد یوسف، ان کی 50 سالہ اہلیہ ساجدہ، 15 سالہ بیٹی قرسم اور 12 سالہ مونم رسول سوار تھے۔ حادثے کے بعد مونم رسول نہر سے نکل آیا جبکہ دیگر تین افراد پانی میں ڈوب گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امدادی ٹیموں کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دوسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، جس میں سکوبا سرچنگ، بوٹ سرچ اور سنار ریڈار کی مدد سے نہر میں تلاش کا عمل جاری رکھا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے ڈاؤن اسٹریم علاقوں میں بھی پلنجرز اور بانسوں کی مدد سے سرچنگ کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ آپریشن میں 4 کشتیاں، 10 غوطہ خوروں سمیت 30 ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر خود سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Leave A Comment