اوکاڑہ : 13 سالہ حفظ قرآن کےطالب علم کے اغواء کا معاملہ .مغوی قصور کے علاقے سے بازیاب . 2. اغواء کار گرفتار
13 سالہ حفظ قرآن کےطالب علم کے اغواء کا معاملہ .مغوی قصور کے علاقے سے بازیاب2 اغواء کار گرفتار. حجرہ شاہ مقیم کے محلہ شاہ میر کا رہائشی 13 سالہ معظم درس اسامہ بن زاہد میں حفظ قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ 2 ملزمان علی رضا اور عمیر علی نے بہانے سے اسے مدرسے سے باہر بلایا اور اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغواء کر کے لے گئے. پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے بچے کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا.پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں قصور کے علاقے الہ آباد سے بچے کو بازیاب کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا. پولیس نے بچہ اس کی ماں کے حوالے کردیا