تازہ ترین

ڈی پی او کی خصوصی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن  ضلع اوکاڑہ کی مختلف تھانوں کی پولیس نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی  10 کلوگرام کے قریب چرس برآمد کرلی۔

حجرہ شاہ مقیم پولیس نے منشیات فروش راشد سے 4400 گرام اور غلام مصطفیٰ سے 1800 گرام چرس برآمد کی، جبکہ طیب سعید شہید پولیس نے محمد احمد سے 1200 گرام اور تھانہ کینٹ پولیس نے بشیر مسیح سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے قبضہ میں لے لی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔