فلپائن:سکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک، 2 افراد زخمی
فلپائن کے ہائی سکول میں طالب علم کی ساتھی طلبہ پر فائرنگ سے 1 طالب علم ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے طالب علم نے فائرنگ کے واقعے کے بعد خودکشی کر لی۔فائرنگ کرنے والا نویں اور ہلاک ہونے والا دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ فائرنگ کرنے والا طالب علم رائفل اور پستول ساتھ لایا تھا،سکول میں صورتِ حال قابو میں ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔