اوکاڑہ : جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر . رکشہ میں سوار 5 افراد شدید زخمی
جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر . رکشہ میں سوار 5 افراد شدید زخمی. زخمیوں میں میاں . بیوی . بیٹا . بیٹی شامل ہسپتال منتقل کر دئے گئے .جی ٹی روڈ نزد الجہاد چیک پوسٹ کے قریب ایک مسافر بس نے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ایک رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 5 افراد 45 سالہ شوکت علی.اسکی 45 سالہ بیوی رضیہ 18 سالہ بیٹا شاکر. 14 سالہ بیٹی فاطمہ اور 21سالہ حامد شاہ جو کہ گیمبر کے رہائشی بتائے گئے ہیں شدید زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا
Leave A Comment