تازہ ترین

اوکاڑہ (  وحید انصاری سے ) ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس نے مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں اور دکان مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ مختلف علاقوں میں ایل پی جی دوکانوں کی چیکنگ کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement