اوکاڑہ : کلہاڑی کے وار سے نوجوان قتل، ملزمان گرفتار
کبوتروں کی لڑائی ایک نوجوان کی جان لے گئی . کلہاڑی کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا گیا. مقدمہ درج . ملزمان گرفتار. تھانہ صدر کی حدود میں واقع کوٹ غلام محمد 5/4L میں ملزمان سلمان . شہباز . عثمان .اور اشرف کا دو یوم قبل کبوتروں کی وجہ سے اصغر نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا جن کی اہل علاقہ نےصلح کرادی تھی . وقوعہ کے روز ملزمان نے کلہاڑی کا وار کرکے اصغر کو شدید زخمی کر دیا گیا .جو خون میں لت پت ہو کر زمین پر گر پڑا . جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا. ملزمان موقع سے فرار ہو گئے. واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کرتے ہوے شواہد اکھٹے کئے. پولیس نے مقتول کے سسر کی درخواست پر مقدمہ نمبر 160/26 درج کرلیا ہے. پولیس نے کچھ ہی دیر بعد چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا .اور تفشیش شروع کر دی ہے.