اوکاڑہ: اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 8 پٹرول پمپ سیل
حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کے لیے متحرک ہو گئی۔ ضلع بھر میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامی افسران رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے۔
ڈپٹی کمشنرکی ہدایات پر تحصیل اوکاڑہ اور دیپالپور میں اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے پیمانوں کی درستگی، نئی قیمتوں کے ڈسپلے اور سپلائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی ریلیف کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے گا جبکہ اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری رہے گی