تازہ ترین

  روڈ حادثات میںخاتون سمیت دو جاں بحق ہو گئے.. ریسکیو زرائع کے مطابق ستگھرہ روڈ چک 14 ون آر کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 35 سالہ جمشید احمد ولد محمد صدیق سکنہ ہڑپہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا .

دوسرا حادثہ پاکپتن روڈ مرزا پل پر ہوا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موچی پورہ پاکپتن کی رہائشی 60 سالہ غلام فاطمہ جاں بحق ہوگئی. حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں.پولیس نے حادثات کی تحقیقات کرنا شروع کر دی جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل کر دیں

Leave A Comment

Advertisement