اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنر آفس کا نائب قاصد درخت سے گر کر جاں بحق
اوکاڑہ (وحید انصاری سے ) ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ کا نائب قاصد جامن کے درخت سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں تعینات نائب قاصد عمر جامن کے درخت پر چڑھ کر جامن اتار رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ زمین پر آ گرا۔ گرنے کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، جو جان لیوا ثابت ہوئیں، اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی متعلقہ اہلکار اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جبکہ جاں بحق ہونے والے نائب قاصد کی میت کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Leave A Comment