اوکاڑہ : تیز رفتار مزدا منی ٹرک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
تیز رفتار مزدا منی ٹرک سڑک کنارے کھڑی لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ چورستہ میاں خاں کے قریب ایک منی مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ایک لوڈر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا. حادثے کے نتیجے میں مزدا میں سوار 33 سالہ محمد ظفر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جو کہ درشن گاؤں حویلی لکھا کا رہائشی بتایا گیا ہے جبکہ 52 سالہ خالق نواز شدید زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے نعش ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی جبکہ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Leave A Comment