اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن7 مختلف مقامات پر چھاپے، گندم کا بڑا ذخیرہ برآمد
ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن7 مختلف مقامات پر چھاپے، گندم کا بڑا ذخیرہ برآمد. انتظامیہ نے 35 ہزار گندم کی بوریاں قبضے میں لے کر گودام سیل کر دیے.
اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ 7 مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 35 ہزار گندم کی بوریاں قبضے میں لے لیں اور گودام سیل کر دیے. قانونی کاروائی شروع کر دی. اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کاروائیوں کا مقصد عام آدمی کے لیے گندم کی سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔