تازہ ترین

مختلف ضروری ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے جس کے باعث مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، آنکھوں کے قطرے، بلڈ پریشر، شوگر اور زچگی سے متعلق ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ٹوبراڈیکس ڈراپ 731 روپے سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئے ہیں، کوپن پلس گولی کی قیمت 1250 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ون کال پلس سٹرپ 1200 سے بڑھ کر 1400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔اسی طرح روس ون گولی 350 سے بڑھ کر 460 روپے، سیٹا میٹ 574 سے بڑھ کر 641 روپے، ہیمولین 1194 سے بڑھ کر 1318 روپے، نیورومیٹ ایس ایل 1200 سے بڑھ کر 1450 روپے اور پیمولیٹ این 418 سے بڑھ کر 460 روپے ہو گئی ہے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement