بلوچستان: رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔