اوکاڑہ :موٹر سائیکل اور ملک ٹینکر میں تصادم. 70 سالہ ضعیف العمر شخص جاں بحق
بائی پاس شرقی پر موٹر سائیکل اور ملک ٹینکر میں تصادم. 70 سالہ ضعیف العمر شخص جاں بحق .اوکاڑہ بائی پاس شرقی پر روڈ کراسنگ کے دوران موٹر سائیکل نمبری OKK-911 ملک ٹینکر نمبری C-8937 سے ٹکرا گئی. جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 70 سالہ ضعیف العمر بشیر احمد جاں بحق ہو گیا. ملک ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا .
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں.پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا