اوکاڑہ : فصلوں سے نامعلوم بچی کی مسخ شدہ نعش برآمد،تاحال شناخت نہ ہو سکی
.
اوکاڑہ( وحید انصاری ) تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود چک 20 ون اے ایل کے قریب فصلوں سے ایک کم عمر بچی کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ نعش اس قدر خراب حالت میں تھی کہ اسے جانور نوچ چکے تھے، جس کے باعث فوری طور پر شناخت ممکن نہ ہو سکی۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے نعش کے باقی ماندہ اعضاء شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیے ہیں۔پولیس کے مطابق بچی کی شناخت کے لیے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔