اوکاڑہ : غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن
ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف وئیر ہاؤسز اور دکانوں پر چھاپے مارے، جہاں سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹس برآمد کر کے تحویل میں لے لیے گئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سگریٹس کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، تمام سٹاک پر حکومتی ٹیکس اسٹیمپ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام سے بھی اپیل کی کہ ایسی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔