تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری)پولیس نے ماہ مئی کی کرائم رپورٹ جاری کر دی رپورٹ میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی ، امن و امان میں واضح بہتری آئی.

ترجمان پولیس کی طرف سے جارہ کردہ پریس ریلیز کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی کمانڈ میں ماہ مئی میں وارداتوں میں ملوث 9 گینگز کا خاتمہ کیا، گینگز کے 25 ارکان گرفتار کرکے ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا، ملزمان سے 53 پسٹل ، 5 بندوق ، 3 کلاشنکوف 2 کاربین ،ایک ریوالور اور 144 گولیاں برآمد ، منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 104 ملزمان کو گرفتار کیاگیا . ملزمان سے 33 کلو چرس، 1100 گرام آئس اور افیون 1100 گرام برآمد . 1840 لیٹر شراب ، 230 لیٹر لہن اور 06 چالو بھٹیاں برآمد . اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں. 511 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 76 جبکہ بی کیٹیگری کے 435 اشتہاری مجرمان گرفتار ، 32 عدالتی مفروران جبکہ 59 ٹارگیٹڈ آفینڈرز گرفتارکئے . شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا.جرائم کے خاتمے کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی  ، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا .

Leave A Comment

Advertisement