اوکاڑہ : سابقہ رنجش پر.فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق، تین شدید زخمی
اوکاڑہ( وحید انصاری ) اوکاڑہ سابقہ رنجش پر مخالفین کا حملہ.فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق.باپ. دادا اور بھائی شدید زخمی. ہسپتال منتقل. مقدمہ درج. .ایف آئی آر کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے گاؤں جواہر سنگھ میں محمد عمران اپنے بھائی کے ہمراہ کاشتہ فصلوں کو پانی لگا رہا تھا جن کا باپ اور دادا ان کے پاس تھے .کہ اچانک ان کے مخالفین عباس . محمد حسین. عمر . بنیامین . بلال .اور یوسف مسلح آتشین اسلحہ اور ڈنڈے سوٹے آگئے .ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر محمد عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.جس کا بھائی محمد اکرام شدید زخمی ہوگیا. ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے ان کے باپ ذوالفقار اور دادا محمد علی کو شدید زخمی کر دیا.اور موقع سے فرار ہوگئے.
واقعہ کہ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر دیپالپور کی بھاری نفری فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی. پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا. واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا. پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں.